مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی جیل سے آٹھ دہشت گردوں کے دیوالی کی
رات فرار ہونے اور پھر پولیس تصادم میں مارے جانے کے سبب جہاں جیل کی حفاظت
پر سوال اٹھ رہے ہیں وہیں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے
اعداد و شمار بتاتے ہیں کے جیل توڑ کر فرار ہونے کے واقعات کے معاملے میں
ریاست کا ریکارڈ پہلے
سے ہی کافی خراب رہا ہے۔ این سی آر بی کے مطابق جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملے میں مدھیہ پردیش کی
جیلوں کا پورے ملک میں دوسرا نمبر ہے جبکہ پہلے نمبر پر راجستھان کی جیلیں
ہیں۔ این سی آر بی کی سال 2015 کی رپورٹ کے مطابق سال 2001 سے 2015 کے درمیان 15
سال کی مدت میں مدھیہ پردیش کی جیلوں سے قیدیوں کے فرار کے 28 واقعات پیش
آئے۔